برطانوی اسٹیبلشمنٹ فلسطینی احتجاج کو کچلنے پر صف بستہ، عدالت نے نسل کشی کے ہتھیار بنانے والی کمپنی کو "قانونی کاروبار” قرار دیا
فلسطین
شیعیت نیوز : برطانوی اپیل کورٹ نے "فلسطین ایکشن” (Palestine Action) گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس کے بعد جنگ مخالف تنظیم "اسٹاپ دی وار” نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے غزہ میں جاری صہیونی نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاج کے حق کو کچلنے کی ایک منظم سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسینؑ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، محرم میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے، علامہ مبشر حسن
جج نے اپنے جائزے میں صہیونی کمپنی ایلبٹ سسٹمز (Elbit Systems) کو، جو غزہ میں نسل کشی میں استعمال ہونے والے ہتھیار تیار کر رہی ہے، بار بار "قانونی کاروبار” قرار دیا، جبکہ فلسطین ایکشن کی اس کاروبار میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو "پرتشدد” قرار دیا۔
اسٹاپ دی وار نے کہا کہ یہ پابندی دو پرتشدد گروہوں کو پابند کرنے کی آڑ میں اور ایک محدود پارلیمانی بحث کے ذریعے جلدی میں قانون کا حصہ بنائی گئی۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ایم پیز فوری طور پر اس پر کھلے عام بحث کریں اور اس پابندی کو واپس لیں۔







