ایران نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کے بدلے 12 بلین ڈالر ٹھکرا دیے، ٹرمپ کی پیشکش مسترد
12 بلین ڈالر
شیعیت نیوز : ایرانی ذرائع اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کے بدلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 12 بلین ڈالر کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی دشمن چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے اضافی مالی وسائل جاری کرنے کے بدلے ایران سے اسرائیل کے خلاف جواب نہ دینے کی شرط رکھی تھی، جسے ایران نے صاف انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ضاحیہ بیروت پر صہیونی جنایات کا جواب ضرور دیا جائے گا، جنرل محمد جعفر اسدی
یہ پیشکش ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ ایران اپنے حق دفاع، قومی وقار اور مزاحمتی محاذ کی حمایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایرانی قیادت نے بار بار واضح کیا ہے کہ صہیونی رجیم کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔







