محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں میں نظم و ضبط و سیکیورٹی کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اہم اطلاعیہ جاری
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان نے محرم الحرام کے جلوسوں اور عزاداری کے پروگراموں کے حوالے سے ایک اہم اطلاعیہ جاری کیا ہے۔
اطلاعیہ میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلوسوں میں نظم و ضبط، سیکیورٹی اور ٹریفک کے امور میں پنجاب پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ عزاداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
اعلامیہ میں مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ عزاداری کے دوران شہروں میں ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی کے انتظامات اور دیگر ضروری معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام 1448 ہجری سے قبل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اہم اعلامیہ جاری
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی محرم الحرام کمیٹی نے تمام عزاداروں، علمائے کرام اور متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن، نظم و ضبط اور باہمی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔







