امریکہ کی دوغلی پالیسی: ہرمز میں فوری الزام، میناب میں 102 دن کی تاخیر

10 جون, 2026 19:03

شیعیت نیوز : پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے آبنائے ہرمز میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے محض دو دن بعد ہی ایران پر الزام لگا دیا، جبکہ میناب میں طلبہ و طالبات کے وحشیانہ قتل عام کو 102 دن گزر چکے ہیں اور تاحال تحقیقات جاری بتائی جا رہی ہیں۔

امریکی حکام معصوم ایرانی بچیوں کے خون کے سامنے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ میناب کے معصوم طلبہ، خصوصاً لڑکیوں کے سانحے میں تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، جو واضح طور پر ان کی دوغلی پالیسی کو عیاں کرتے ہیں۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے واقعے میں فوری طور پر ایران کو مورد الزام ٹھہرانا امریکی جارحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہدِ مقدس میں، تہران میں 2 کروڑ افراد کی شرکت کی تیاری

یہ رویہ نہ صرف ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ایک طرف امریکہ جھوٹے الزامات لگانے میں تیزی دکھاتا ہے تو دوسری طرف میناب جیسے دل دہلا دینے والے واقعات میں خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔

ایرانی عوام اس امریکی منافقت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ایران نے ہمیشہ حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

8:43 شام جون 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔