نجف اشرف میں عید غدیر کی عالمی تقریبات کا آغاز، 40 ممالک کی شرکت متوقع

31 مئی, 2026 18:18

شیعیت نیوز : نجف اشرف میں ہفتہ وار عالمی عید غدیر کی تقریبات کا آغاز پیر کے روز ہو رہا ہے، جس میں چالیس ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

روضہ علوی کی جانب سے منعقد ہونے والی ان تقریبات میں چالیس سے زائد ثقافتی، قرآنی، سائنسی اور فنکارانہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں عراق کے مختلف شہروں (نجف اشرف، کربلا، کاظمین، سامرا، بصره) کے علاوہ یورپی، امریکی ممالک اور ایران کے کئی مقامات پر امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کی ولایت سے مزین سات سو سے زائد پرچم لہرائے جا چکے ہیں۔ ان میں ایران کے 21 ایسے شہر بھی شامل ہیں جو امریکہ اور صہیونی رژیم کی حالیہ جارحیت میں متاثر ہوئے۔ یہ پرچم ان علاقوں کے ساتھ یکجہتی، شہداء کی یاد اور ولایت و مزاحمت کی ثقافت کو فروغ دینے کی علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا دہشتگرد اسرائیل پر نیا کامیاب ڈرون حملہ، بیت ہلیل قصبہ نشانہ

دیگر اہم پروگراموں میں ایک ہزار سے زائد یتیم بچوں کی امام علی علیہ السلام سے علامتی بیعت، غدیر کے موضوع پر دس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل سب سے بڑا فیلڈ ڈرامہ اور نجف اشرف کی سڑکوں پر ساڑھے تین لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے کو غدیر کے پرچموں اور علامتوں سے سجانا شامل ہے۔

روضہ علوی نے "شجرہ طیبہ” میناب اسکول کے شہید طلبہ کی یاد میں بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔

7:19 شام مئی 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔