ایران نے دشمن کی تمام جنگی حکمت عملیوں کو ناکام بنا دیا، فعال ڈیٹرنس قائم، جنرل نقدی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ دشمن نے جنگی حکمت عملی بار بار تبدیل کی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے ہتھکنڈے بھی استعمال کیے، مگر وہ اپنے کسی بھی بڑے ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
ٹی وی انٹرویو کے دوران جنرل نقدی نے واضح کیا کہ آج ایران نے دشمن کے خلاف ایسی فعال ڈیٹرنس قائم کر لی ہے کہ دشمن اب کوئی حماقت کرنے سے پہلے سو بار سوچنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی جوابی کارروائیوں میں دشمن کے 282 فوجی مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے اور سینکڑوں اہلکار ہلاک ہوئے۔ متحدہ عرب امارات اور کویت سے روزانہ درجنوں طیارے زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتے رہے، جو دشمن کے بھاری جانی نقصان کا واضح ثبوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ دشمن کا ایک اہم ہدف ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا تھا، مگر ملت ایران کی بروقت اور بھرپور مزاحمت نے یہ سازش بھی ناکام بنا دی۔ دشمن نے اسکولوں تک کو نشانہ بنایا، لیکن اس کا الٹا اثر ہوا اور ایران کی نئی نسل مزید بیدار ہو گئی ہے۔
انہوں نے فخر سے کہا کہ گزشتہ ۹۰ دنوں سے عوام کی مسلسل میدان میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ولایت فقیہ کا نظام دنیا کا سب سے زیادہ عوامی اور مستحکم نظام ہے۔ جنرل نقدی نے خبردار کیا کہ 47 سالہ تاریخ میں امریکہ کا کوئی وعدہ عملی طور پر پورا نہیں ہوا، اس لیے ایرانی مسلح افواج اور عوام ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔







