ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

25 مئی, 2026 19:35

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے کوئی خاص وقت یا ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے اصل معیار قومی مفادات کا تحفظ ہے۔ ہم جلد از جلد ایسے نتائج حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو یقینی بنا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نیویارک کا دورہ اب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کشیدگی کے باعث امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں آسمان چھو گئیں، وائٹ ہاؤس کے لیے سیاسی بحران

اسماعیل بقائی نے کہا کہ فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے کچھ نکات پر اختلافات موجود ہیں جن پر کام جاری ہے۔ انہوں نے امریکی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مذاکراتی انداز غیر روایتی ہے اور بار بار موقف تبدیل کرنا سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے توسط سے جاری ہے اور اس مرحلے پر کسی بالمشافہ ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔ جب بھی ضروری ہوا تو پاکستان کی سہولت کاری سے اجلاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

8:50 شام مئی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔