شہید امام خامنہ ای کا پاکیزہ خون صہیونی رجیم کو نہیں چھوڑے گا، شیخ ابراہیم زکزکی

20 مئی, 2026 12:50

شہید امام خامنہ ای اور ان کا پاکیزہ خون سرطانی صہیونی رجیم کو نہیں چھوڑے گا، رہبر شیعیان نائیجیریا شیخ ابراہیم زکزکی کا پیغام۔ ہوسا زبان میں ترجمے کی تقریب رونمائی: کتاب "خون دلی کہ لعل شد” کے ہوسا زبان میں ترجمے کی تقریب رونمائی 18 مئی 2026 کو شیخ ابراہیم زکزکی کے خصوصی پیغام سے منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں متعدد مفکرین، ثقافتی شعبے کے افراد اور دینی و بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی۔ جرمن اور قزاقی زبان میں بھی ترجمہ: اس کتاب کے جرمن اور قزاقی زبان کے ترجموں کی بھی رونمائی کی گئی، جنہیں آیت اللہ العظمیٰ شہید خامنہ ای رح کے تحریری و تقریری آثار کی حفاظت اور نشر و اشاعت کے ادارے کے بین الاقوامی شعبے کی کوششوں سے شائع کیا گیا ہے۔

شہید خامنہ ای امام خمینی کے بہترین جانشین: نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کو امام خمینی کا بہترین جانشین قرار دیا اور کہا کہ وہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے کے زخم کے باوجود ایک پرجوش جوان کی طرح انقلاب اور اسلامی امت کے دفاع کے راستے پر گامزن رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی مضبوط مزاحمت کے سامنے امریکہ اور اسرائیل مجبور، ٹرمپ تین مشکلات میں پھنس گیا: اسرائیلی میڈیا

امریکی صدر کا خط جسے امام نے وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا: انہوں نے امریکی صدر کے پہلے دور میں بھیجے گئے خط کا ذکر کیا جسے رہبر شہید نے وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا — جس پر ایک امریکی شہری نے کہا تھا کہ "ایسا لگتا تھا گویا خود امام خمینی دوبارہ زندہ ہو گئے ہوں۔

” علم، شجاعت، دور اندیشی اور قیادت میں بے مثال اور ایفائے عہد: شیخ زکزکی نے شہید خامنہ ای کو علم، شجاعت، دور اندیشی اور قیادت میں بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس شہید کے پیروکار اسی راستے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔

رہبر کیسا ہونا چاہیے؟ شیخ زکزکی نے کہا کہ شہید خامنہ ای نے دکھایا کہ رہبر کیسا ہونا چاہیے — جو اپنے بارے میں نہیں بلکہ عوام اور امت کے بارے میں سوچتا ہو۔ انہیں امت کی بقا کی فکر تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ شہید کا خون انشاء اللہ اس کینسر ٹیومر یعنی صہیونی رجیم کے خاتمے اور مغربی سامراج کے زوال تک مجرموں کے حامیوں کا گریبان پکڑے رہے گا۔

2:21 شام مئی 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔