رہبر انقلاب کا شہید رئیسی اور شہدائے خدمت کو خراج عقیدت، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

20 مئی, 2026 12:25

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی نے شہید ابراہیم رئیسی اور دیگر شہدائے خدمت کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ صدارتی قافلے کے فضائی حادثے کے شہداء، بالخصوص شہید صدر حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کی یاد، اسلامی جمہوریہ ایران کے ان تمام خدمت گزار شہداء کی قربانیوں کو تازہ کرتی ہے جنہوں نے خلوص اور جدوجہد سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید مطہری، بہشتی، رجائی، باہنر، رئیسی، آل ہاشم، امیر عبداللہیان اور دیگر سینکڑوں ممتاز شخصیات نے اپنی قربانیوں سے اسلامی جمہوریہ کے خدمت گزار نظام کو اپنے خون سے مزین کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کسی نئی جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی، ایرانی جنرل

رہبر انقلاب نے شہید رئیسی کی نمایاں خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں احساس ذمہ داری، نوجوانوں پر اعتماد، انصاف پر توجہ، فعال اور مفید سفارت کاری اور بالخصوص عوامی وابستگی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان خصوصیات کی وجہ سے ایران کے دوستوں، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور نظام کے خیر خواہوں کو حوصلہ اور اطمینان ملتا تھا، جبکہ ان تمام صفات کی بنیاد ان کی گہری روحانیت تھی۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ شہید رئیسی کا ادھورا صدارتی دور قوم اور ملک کیلئے انتھک محنت، ہمدردی اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کا معیار بن گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ایرانی قوم دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف منفرد تاریخی مزاحمت کی مثال قائم کر رہی ہے، جس سے اسلامی جمہوریہ کے تمام ذمہ داران، قیادت سے لے کر مختلف اداروں کے سربراہان تک، کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ رہبر انقلاب نے زور دیا کہ قومی اتحاد، حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر شکر ادا کرنے کا تقاضا یہ ہے کہ حکام عوام کی خدمت، اقتصادی و معاشی مسائل کے حل، عوامی رابطوں اور ملک کی ترقی میں عوام کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنائیں۔

1:29 شام مئی 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔