حالات نازک ہیں، جنگی تیاری کرنی ہوگی، ایرانی صدر

19 مئی, 2026 10:45

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری اداروں کے شعبہ تعلقات عامہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ایرانی رہنماؤں، فوجی کمانڈروں، وزرا، طلباء اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف شعبوں، سیکیورٹی فورسز، فوج، فضائیہ اور پولیس کی قربانیوں، بہادری اور خدمات کو عوام تک پہنچانے میں تعلقات عامہ کے ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اخبار کا بڑا اعتراف، ایران کے 70 فیصد میزائل محفوظ، اسرائیل شدید مشکلات میں

صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرے اور میدان میں موجود رہے، جبکہ شہادت کو ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے غیر انسانی انداز میں ایرانی قیادت اور عوام کو نشانہ بنایا، جو کسی بھی قانونی، انسانی یا اخلاقی اصول کے مطابق قابل قبول نہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ملک کے حالات نازک ہیں لہذا پورے ملک کو جنگی تیاری کرنی ہوگی۔ ان کے بقول پاور پلانٹس، پیٹروکیمیکل مراکز اور فولاد مبارکه جیسے صنعتی ادارے دشمن کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

صدر نے کہا کہ وہ کسی عالمی طاقت کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں، تاہم ملک کے انتظام و انصرام کے لیے تدبر، اتحاد اور قومی یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں توانائی کے درست استعمال، توقعات میں اعتدال اور قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

11:00 صبح مئی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔