اسرائیلی اخبار کا بڑا اعتراف، ایران کے 70 فیصد میزائل محفوظ، اسرائیل شدید مشکلات میں

19 مئی, 2026 10:42

شیعیت نیوز : عبرانی زبان کے مشہور اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے ساتھ کشیدگی میں سخت مشکل کا سامنا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے زیرزمین محفوظ مقامات پر رکھے گئے زیادہ تر میزائل حالیہ حملوں میں بالکل محفوظ رہے ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً ستر فیصد میزائلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے اسرائیل اپنی پالیسی کے حوالے سے مزید دباؤ اور بے یقینی کا شکار ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کی صورتحال نے ایران کو فائدہ اور اسرائیل کو نقصان پہنچایا۔ نتنیاہو کی جانب سے بار بار جنگ کی طرف بڑھنے کا دباؤ، ملک کو مزید مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ محسن نقوی کا حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرانہ دورہ

معاریو نے لکھا ہے کہ نتنیاہو جو کارنامے اپنے نام کر رہے ہیں، وہ حقیقت میں بڑی کامیابیاں نہیں بلکہ محدود نتائج ہیں۔ اس صورتحال کو اخبار نے "زیادہ شور، کم نتیجہ” کے طور پر بیان کیا۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو یہ کشیدگی اسرائیل کے لیے ایک بڑا اسٹریٹجک مسئلہ بن سکتی ہے، کیونکہ موجودہ وقت میں وہ نہ مذاکرات کو کنٹرول کر پا رہا ہے اور نہ میدان عمل کو۔

11:00 صبح مئی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔