وزیر داخلہ محسن نقوی کا حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرانہ دورہ
شیعیت نیوز : پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے پیر کی شب حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی، جہاں انہوں نے آستان قدس رضوی کے قائم مقام مصطفیٰ فیضی سے مختصر ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاکستانی زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، میزبانی اور زیارت کو آسان بنانے کی کوششوں پر آستان قدس رضوی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی خاموشی، لیکن مشکوک دھماکے پر دوہرا معیار، مغربی منافقت بے نقاب
انہوں نے ایران کو درپیش موجودہ علاقائی صورتحال اور جنگی حالات کے تناظر میں ایرانی عوام کے لیے امن، استحکام اور بہتر حالات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر مصطفیٰ فیضی نے پاکستانی زائرین کے خصوصی مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی ان کی خدمت اور سہولت کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے اربعین زائرین کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے راستے عتبات عالیات جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی انتظامات اور سہولیات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔







