ایران کے خلاف نئی جارحیت کا نتیجہ امریکہ کے لیے تباہ کن ہوگا: ایرانی فوج کا سخت انتباہ
شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی اشتعال انگیزی یا جارحانہ اقدام کا نتیجہ امریکہ کے لیے پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کردہ "تیسری جنگ” میں امریکہ کو جس خفت اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کی تلافی کے لیے اگر دوبارہ کوئی "حماقت” کی گئی تو واشنگٹن کو مزید شدید ضربات برداشت کرنا پڑیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید الحداد کی جدوجہد جاری رہے گی، مزاحمت مزید مضبوط ہوگی، القسام بریگیڈ
ترجمان کے مطابق اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو امریکی مفادات اور فوج کو نئے، غیر متوقع اور بھرپور حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی ہی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران میں مزید دھنستا چلا جائے گا۔







