ایران نے امریکا اور اسرائیل کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر دیا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

14 مئی, 2026 16:22

شیعیت نیوز : صہیونی اخبار جروزالم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کی اسٹریٹجک ناکامی ہوئی ہے اور خطے کا توازن تبدیل ہو چکا ہے۔ جروزالم پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکا ایرانی عسکری اور جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں تو کامیاب رہا، لیکن نہ تو ایرانی حکومت کا خاتمہ کر سکا اور نہ ہی ایران کے میزائل پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخائر کو تباہ کر پایا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد نتن یاہو نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیل کو شدید پریشان کر دیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے برعکس ایران نے آبنائے ہرمز کو دباؤ کے مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کیا، جبکہ ایران اپنی میزائل صلاحیت اور خطے میں اثر و رسوخ برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہا۔

صہیونی اخبار نے مزید لکھا کہ خلیجی ممالک ایک جانب امریکی حمایت کے محتاج ہیں اور دوسری جانب جنگی میدان بننے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ جروزالم پوسٹ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسرائیل عسکری کامیابیوں کے باوجود جنگ کے خاتمے اور خطے کے مستقبل کے حوالے سے کسی واضح سیاسی حکمت عملی سے محروم ہے۔

5:04 شام مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔