پوپ لیو چہاردہم نے ایرانی سفیر محمد حسین مختاری کو اعلیٰ ویٹی کن اعزاز سے نوازا

13 مئی, 2026 13:07

شیعیت نیوز : پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد حسین مختاری کو ویٹی کن کے اعلیٰ سفارتی اعزاز “Order of Pius IX” سے نوازا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ویٹی کن میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے امن، انصاف اور جنگ مخالف مؤقف کو فروغ دینے کی کوششوں سے بھی منسلک سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام پر ظالمانہ ناکہ بندی ختم کرو، صنعا کا سلامتی کونسل کو سخت خط

یہ اعزاز ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پوپ لیو چہاردہم امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کر چکے ہیں۔ یہ اعزاز ویٹی کن کے نمایاں ترین سفارتی اعزازات میں شمار ہوتا ہے اور عموماً ان سفیروں اور شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سفارتی تعلقات، امن اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہو۔

1:21 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔