بحرین میں شیعہ دشمنی کی نئی مثال، حسینی ذاکر محمد غلوم کو بے دخل کر دیا گیا

13 مئی, 2026 13:03

شیعیت نیوز : آج بھی شیعہ اہل بیت علیہم السلام ہونا نام نہاد مسلمانوں کی نگاہ میں جرم ہے۔ عاجل: بحرین کے بادشاہ نے مشہور نوحہ "سلام یا مہدی” کے خوان، حسینی ذاکر محمد غلوم کو اُن کے آبائی ملک بحرین سے بے دخل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ایک ماہ کی گرفتاری کے بعد محمد غلوم، اُن کی اہلیہ اور بچوں کی بحرینی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے، اور اُن کے شناختی دستاویزات میں "بحرین” کے بجائے "اسلامی جمہوریہ ایران” درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد غلوم نے دل گرفتہ انداز میں کہا: "ہمیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، کیونکہ ہمارے خلاف نہ کوئی ثبوت ہے، نہ کوئی قانونی دلیل، اور نہ ہی کوئی جرم ثابت کیا گیا ہے۔ بغیر کسی مقدمے کے ہمیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 17 مئی کو ملتان میں “مرکزی پیروان ولایت کنونشن”، وحدت یوتھ پاکستان کا چوتھا سالانہ اجتماع

” انہوں نے مزید کہا: "جیسے رسول خدا ﷺ نے ہجرت فرمائی، جیسے امام حسین علیہ السلام مدینہ سے کربلا تشریف لے گئے، اور جیسے امام رضا علیہ السلام مدینہ سے مشہد روانہ ہوئے، ہم بھی اُس سرزمین کی طرف روانہ ہوں گے جسے اللہ تعالیٰ ہمارے لیے مقدر کرے گا۔” "ہم اپنا دین نہیں بیچیں گے، اور ان شاء اللہ ہم صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایت میں ہیں، وہ ہمیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔”

1:20 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔