یہ صرف زمین کی نہیں، ضمیر کی جنگ ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : اسماعیل بقائی کا "عالمی منشور”: یہ صرف زمین کی نہیں، ضمیر کی جنگ ہے! ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کے نام ایک کھلا پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اس جنگ کو "جدید دور کے غلام آقاؤں” اور "انسانی وقار کے علمبرداروں” کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے خود کو جدید اور مہلک فورس میں تبدیل کر لیا، اسرائیلی ماہرین حیران
تہران اب اس تنازع کو خالصتاً نظریاتی اور انسانی رنگ دے رہا ہے تاکہ عالمی رائے عامہ کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد کیا جا سکے۔ بقائی کا یہ بیان کہ "خاموشی شریک جرم ہونے کے مترادف ہے”، براہ راست ان ممالک کے لیے ہے جو اب بھی غیر جانبدار ہیں۔ تہران کا موقف واضح ہے: یہ جنگ طے کرے گی کہ مستقبل میں قانون کی حکمرانی ہوگی یا طاقتور کا جنگل کا قانون۔ ایران نے اخلاقی برتری حاصل کر لی ہے؛ ٹرمپ کے پیسے اور طاقت کے مقابلے میں تہران اب انصاف اور وقار کا کارڈ کھیل رہا ہے۔







