کے پی کے مزدور طبقہ پریس کلب پہنچا، دبئی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا

11 مئی, 2026 10:56

شیعیت نیوز : کے پی کے کا مزدور طبقہ پریس کلب پہنچ گیا، پریس کانفرنس میں حقائق اور دبئی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ دبئی سے ہزاروں پاکستانی مزدور ملک بدر، خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ۔

دبئی نے پاکستانی مزدوروں کو بڑے پیمانے پر ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے، جسے مبصرین پاکستان کے ایران-امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کردار پر ردعمل قرار دے رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق، دبئی کی کمپنیوں میں کام کرنے والے 20 سے زائد پاکستانیوں کو گذشتہ ہفتوں کے دوران بغیر کسی وضاحت کے حراست میں لے کر ملک بدر کر دیا گیا۔ ان میں سے کسی کو ان کا سامان تک واپس نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں مالی معاوضہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ضرورت پڑنے پر لڑیں گے، ترجمان بقائی

بعض اطلاعات کے مطابق انہیں قید و بند میں رکھا گیا، برہنہ کیا گیا اور زدو کوب بھی کیا گیا۔ سابق قانون ساز ندیم افضل چن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صرف پنجاب سے کم از کم 100 ملازمین کو واپس بھیجا گیا ہے۔ مزید برآں، شمال مغربی پاکستان کی شیعہ اکثریتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 900 مرد بھی گذشتہ ہفتوں میں واپس لوٹے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی، انجینئر حمید حسین طوری کی جانب سے دبئی سے بے دخل کیے گئے اوورسیز پاکستانیوں کے کوائف جمع کرنے کے لیے ایک آن لائن رجسٹریشن فارم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ علامہ محمد امین شہیدی نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے اب تک 5,000 متاثرہ خاندانوں کو رجسٹر کیا ہے۔ یہ تعداد بتاتی ہے کہ یہ کارروائی بہت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ ادھر کے پی کے سے تعلق رکھنے والا مزدور طبقہ پریس کلب پہنچ گیا اور دوران پریس کانفرنس دبئی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا اور ان پر ہونے والی زیادتی اور ظلم و ستم پر بھی اظہار خیال کیا۔

8:11 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔