دبئی سے بے دخل پاکستانیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن فارم جاری

10 مئی, 2026 11:04

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی، انجینئر حمید حسین طوری کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے بے دخل کیے گئے اوورسیز پاکستانیوں کے کوائف جمع کرنے کے لیے ایک آن لائن رجسٹریشن فارم جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مستند اور درست اعداد و شمار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ متعلقہ قومی و بین الاقوامی فورمز پر اس اہم مسئلے کو مؤثر اور بھرپور انداز میں اٹھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات اسلام آباد میں ممکن، 14 نکاتی یادداشت تفاہم تیار

تمام متاثرہ اوورسیز پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ نیچے فراہم کردہ لنک پر کلک کر کے آن لائن فارم میں اپنے درست اور مکمل کوائف درج کریں، تاکہ آپ کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچائی جا سکے۔

فارم لنک

UAE Deportees Form

8:48 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔