ایران نے امریکی ڈیڈ لائن کو نظر انداز کر دیا: ہم ڈیڈ لائنوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے، ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : ایران نے امریکی ڈیڈ لائن کو نظر انداز کر دیا! بقائی: امریکی تجویز پر ابھی غور جاری ہے — ‘ہم ڈیڈ لائنوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے’۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران کا امریکی تجویز پر جواب ابھی زیر جائزہ ہے، اور وہ امریکی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "امریکی تجویز پر ابھی بھی غور جاری ہے، اور جب ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے، تو اس کا اعلان کر دیں گے۔”
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں توہین کا نیا واقعہ، اسرائیلی دہشتگردوں نے حضرت مریم (ع) کے مجسمے کی بے حرمتی کر دی
امریکہ کی جانب سے ایران کے لیے جواب دینے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی اطلاعات کے بارے میں پوچھے جانے پر بقائی نے کہا: "ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور ایسی ڈیڈ لائنوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔” انہوں نے زور دیا کہ ایران کسی بیرونی دباؤ میں آ کر فیصلہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو انقلاب اسلامی کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو شہید کرنے کے بعد ایران کے خلاف غیر اشتعال انگیز جنگ شروع کی تھی۔







