سعودی عرب نے امریکہ کے لیے فضائی حدود کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی
شیعیت نیوز : سعودی عرب نے امریکہ کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ جہاں وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی عرب اور کویت کی امریکی طیاروں کے لیے فضائی حدود کھولنے کی خبر دی تھی، وہیں سعودی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ایران کے بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے، سی این این
العربیہ نیٹ ورک نے ایک سعودی عہدیدار کے حوالے سے زور دے کر کہا ہے کہ "مملکت سعودی عرب نے جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی ہے۔” ریاض نے کشیدگی کم کرنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرانے کی ہے۔ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سعودی ذریعے نے کہا: "کچھ فریق مشکوک وجوہات کی بنا پر مملکت سعودی عرب کے موقف کی گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”







