جارح امریکی فوج کو آبنائے ہرمز میں شدید نقصان، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی
شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء مرکزی کمانڈ سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ جارح، دہشت گرد اور ڈاکو امریکی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا جو جاسک کے علاقے میں ایران کے ساحلی پانیوں سے آبنائے ہرمز کی طرف جا رہا تھا۔ اسی طرح دوسرے جہاز کو جو آبنائے ہرمز میں داخل ہو رہا تھا، متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے سامنے نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی انہوں نے خلیجی علاقے کے بعض ممالک کے تعاون سے بندر خمیر، سیرک اور جزیرہ قشم کے ساحلوں پر غیر فوجی علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکہ کی فوجی شکست، ایران سمندری جنگ میں بھی فاتح
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران پر حملے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے مشرق اور بندر چابہار کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کر دیا اور انہیں قابل ذکر نقصان پہنچایا۔ مجرم اور جارح امریکہ اور اس کے حامی ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح بھرپور طاقت اور بلا تردید کسی بھی قسم کی جارحیت اور حملے کو سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔







