ایران نے نام نہاد سپر پاور کو صرف 40 روز میں ننگا کر دیا!
شیعیت نیوز : جرج مالبرونو، صحافی لی فیگارو نے امریکی گولہ بارود کی قلت کے بارے میں خفیہ پیغام کا انکشاف کیا ہے۔ اس نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکا نے خفیہ طور پر فرانسیسی حکام کو مطلع کیا ہے کہ اسے گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس سے پہلے بھی کچھ بین الاقوامی میڈیا نے ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی ہتھیاروں کے ڈپو خالی ہونے کی خبریں دی تھیں اور اس بات پر زور دیا تھا کہ ان ذخائر کو دوبارہ بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ محمد امین شہیدی کی علامہ سید جواد نقوی سے اہم ملاقات، اتحاد امت پر مشاورت
یہ انکشاف واشنگٹن کی اس نااہلی کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طویل جنگ جاری رکھ سکے۔ نام نہاد سپر پاور کے چہرے پر جو پردہ پڑا تھا، ایران نے اسے صرف 40 دنوں میں اتار پھینکا اور اس کی عالمی حیثیت کو چیلنج کر کے اسے ننگا کر دیا ہے۔ مجرم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے کے لیے اپنی کارروائی روکنے کے بعد کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ "ممکن” ہے۔







