شام کے تکفیری دہشتگرد آپس میں لڑ پڑے، ادلب میں شدید جھڑپیں
شیعیت نیوز : شام کے دہشت گرد آپس میں لڑ پڑے۔ شمال مغربی شام کا ادلب صوبہ گذشتہ رات سے امریکی و صہیونی کٹھ پتلی الجولانی رجیم کے عناصر اور ازبک اور ترکمان سلفی عناصر کے درمیان شدید جھڑپوں کی گواہی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا “پروجیکٹ فریڈم” محض 48 گھنٹے بعد ہی روک کر اپنی شکست کا واضح اعلان
زیادہ تر جھڑپیں الفوہ، کفریا اور کفرجالس کے قصبوں کے آس پاس رپورٹ کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ الجولانی رجیم کی سیکیورٹی فورسز نے کفریا قصبے میں چھاپے اور گرفتاریوں کی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں متعدد ازبک اور ترکمان غیر ملکی عناصر کو حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائیاں اس وقت ہوئیں جب پڑوسی قصبے الفوہ میں بھی جھڑپیں ہو رہی تھیں اور اسی دوران علاقے کو گھیرے میں لینے اور مطلوب افراد کا پیچھا کرنے کے لیے مزید فوجی اور سیکیورٹی کمک بھیجی گئی۔ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کی شدت بڑھ گئی ہے جیسا کہ الفوہ، کفریا اور کفرجالس کے قصبوں کے آس پاس بھاری فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ اسی دوران ادلب شہر سے فوجی قافلے جھڑپوں والے علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔







