امریکہ ہوشیار رہے، بدخواہوں کے بہکاوے میں آکر دوبارہ دلدل میں پھنس نہ جائے، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے موجودہ حالات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالت اس حقیقت کو آشکار کرتی ہے کہ جنگ اور فوجی کارروائی کسی بھی سیاسی بحران کا حل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملوں کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں صیہونی نظام فعال, سی این این
عراقچی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم امریکہ کو چاہیے کہ وہ مکمل ہوشیاری سے کام لے اور بدخواہوں کے بہکاوے میں آ کر دوبارہ کسی نئی دلدل میں نہ پھنسے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے بھی شرپسند عناصر کے فریب میں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔







