ایرانی میزائل حملوں کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں صیہونی نظام فعال, سی این این

05 مئی, 2026 16:15

شیعیت نیوز : امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نصب اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ نے پیر کے روز ایران کی جانب سے داغے گئے مبینہ میزائل حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے آغاز پر خفیہ طور پر اپنا جدید دفاعی نظام آئرن ڈوم اور اسے چلانے والے فوجی اہلکار متحدہ عرب امارات میں تعینات کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ‘FPV’ ڈرون وارفیئر: اسرائیلی بلڈوزر کا آخری لمحہ!

حملے کے دوران متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام کے ساتھ آئرن ڈوم بھی فعال رہا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تین مبینہ میزائلوں میں سے کتنے آئرن ڈوم نے تباہ کیے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے چار میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریل سائٹ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد دبئی اور شارجہ کے درمیان فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

8:29 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔