امریکہ متحدہ عرب امارات کی تیل سہولیات پر آگ لگانے کا ذمہ دار ہے، ایران

05 مئی, 2026 10:18

شیعیت نیوز : ایرانی فوجی ذرائع اور سرکاری میڈیا IRIB نے متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ آئل انڈسٹری زون میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امریکی فوج کی "مہم جوئی” کا نتیجہ ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق یہ آگ امریکی فورسز کی جانب سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کا راستہ کھولنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایران نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کی تیل سہولیات پر حملہ کرنے کا اس کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ کی کوئی کشتی نشانہ نہیں بنی! امریکہ نے دو شہری کارگو کشتیوں پر حملہ کیا: ایران

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے الفجیرہ زون پر حملے کو ایران سے منسوب کرتے ہوئے اسے "خطرناک پیش رفت” قرار دیا تھا، مگر ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

8:53 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔