متحدہ عرب امارات اسرائیل کا سب سے قریبی عرب شراکت دار بن گیا، صہیونی ٹی وی چینل 12 کا انکشاف
شیعیت نیوز : صہیونی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں متحدہ عرب امارات اسرائیل کا سب سے قریبی عرب شراکت دار بن چکا ہے۔ ابوظہبی نے اتحاد کو اس حد تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس میں میدان عمل میں براہ راست تعاون بھی شامل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ڈر گیا، ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی
فائنینشل ٹائمز نے دو روز قبل بتایا تھا کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے امارات کو جدید ہتھیار فراہم کیے ہیں اور بروقت اہم انٹیلیجنس معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ ایک علاقائی عہدیدار نے اسے دونوں فریقوں کے درمیان نمایاں دفاعی تعاون کی ابتدائی مثال قرار دیا۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ممکنہ اسلحہ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیلی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے دوران امارات میں اسرائیلی اہلکاروں کے ساتھ فضائی دفاعی نظام بھی تعینات کیا گیا تھا۔







