لبنان میں بنایا گیا: حزب اللہ نے مقامی ڈرون مینوفیکچرنگ ویڈیو جاری کر دی
شیعیت نیوز : اسلامی مزاحمت لبنان (حزب اللہ) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مقامی طور پر ڈرون بنانے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کا عنوان "لبنان میں فخر کے ساتھ بنایا گیا” ہے، جس میں مزاحمت کے مجاہدین ایک خفیہ اڈے میں سولڈرنگ آئرن اور ویلڈنگ مشینوں کے ذریعے ڈرون تیار کرتے دکھائے گئے ہیں۔
اس سہولت کے اندر شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ مجاہدین ڈرون کے پرزے جوڑ کر مکمل ایک طرفہ حملہ آور ڈرون تیار کرتے ہیں، پھر اسے اسٹوریج میں رکھے دیگر ڈرونوں کے پاس منتقل کرتے ہیں۔ یہ ڈرون حزب اللہ کے ہتھیاروں کا اہم حصہ ہیں جو اسرائیلی فوج کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم میں ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی ثالثی کی تعریف
ویڈیو کے اختتام پر "Proudly Made in Lebanon” کا پیغام لبنانی قومی ترانے کے ساتھ نشر کیا گیا۔
حزب اللہ نے 2006 کی جنگ کے بعد اپنے ہتھیاروں کی مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز کی تھی، خاص طور پر ڈرون، راکٹس اور درست نشانہ والے نظاموں میں۔ شہید سید حسن نصر اللہ نے متعدد تقریروں میں اس خود کفالت پر زور دیا تھا کہ مزاحمت لبنان کی سرزمین پر مکمل طور پر خودمختار ہے۔
اس ویڈیو کے علاوہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیه کے آسمان میں اسرائیلی ہرمس 450 نگرانی ڈرون کو مار گرانے کی مکمل فوٹیج بھی جاری کی ہے۔ فوٹیج میں ڈرون کی نشاندہی، سروس ٹو ایئر میزائل کا داغا جانا اور ڈرون کے گرنے کا منظر شامل ہے۔







