صمود کاروانوں پر صہیونی حملہ بین الاقوامی دہشت گردی کی علامت ہے، سردار جنرل قاآنی
شیعیت نیوز : سردار قاآنی: آزادی پسند صمود کاروانوں کے ساتھ صہیونی مجرموں کا تصادم اور اغواء بین الاقوامی دہشت گردی کی علامت ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، قدس کے کمانڈر کا پیغام درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"آزادی پسند صمود کاروانوں کے ساتھ صہیونی مجرموں کا تصادم اور اغوا بین الاقوامی دہشت گردی کی علامت ہے۔ صمود کے آزادی پسندوں کی طرف سے مظلوم غزہ کے عوام کی ناکہ بندی توڑنے اور فلسطینی بچوں اور خواتین کو صہیونیوں کے چنگل سے بچانے کی تحریک اور کوشش، صہیونی (بچوں کے قاتل) دجالوں کے خلاف عالمی جدوجہد کا عروج ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : ایران نے 40 روزہ جنگ میں امریکہ کے تمام 16 فوجی اڈوں پر حملے کیے، ریڈار سسٹم اور تنصیبات ناقابل استعمال
"صہیونیوں کے بزدلانہ جرائم، پوری دنیا کے آزادی پسندوں کے عزم کو مظلوم غزہ کے عوام کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے مزید پختہ کر دیں گے۔”







