ایران کا سخت ردعمل: دمشق میں حضرت زینب (س) کے حرم کے خطیب کی شہادت صہیونی-امریکی سازش ہے: دہشت گردوں کی سزا یقینی بنائی جائے
شیعیت نیوز : ایران نے دمشق میں حضرت زینب (س) کے حرم کے خطیب کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘صہیونی-امریکی سازش’ قرار دے دیا
دہشت گردی میں ملوث عاملین اور سازش کرنے والوں کی شناخت اور سزا کو یقینی بنانے پر زور
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دمشق کے علاقے سیدہ زینب (س) میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مسلمان عالم دین اور حضرت زینب (س) کے حرم کے خطیب جمعہ سید فرحان حسن المنصور شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ڈرونز کے سامنے بے بس، فائبر آپٹک ٹیکنالوجی کا کوئی جواب نہیں: اسرائیل ہیوم
بقائی نے اس جرم کو شنیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام اور خطے میں مذہبی مقامات اور علماء کے خلاف دہشت گرد اقدامات، صہیونی رجیم اور امریکہ کی علاقائی ممالک میں فتنہ و فساد اور تفرقہ ڈالنے کی شیطانی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سازشوں سے ہوشیار رہیں اور دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن مقابلہ کریں۔
بقائی نے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام، علما اور تمام قومی، مذہبی اور مسلکی گروہوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔ آخر میں بقائی نے دہشت گردی میں ملوث عاملین اور سازش کرنے والوں کی شناخت اور سزا کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔







