امریکی ذرائع کا انکشاف: ایران کے ساتھ 40 روزہ جنگ کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ، ویت نام جنگ سے پانچ گنا مہنگی
شیعیت نیوز : العربی الجدید ویب سائٹ نے امریکی ماہرین کے تخمینوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اگر صرف 40 روز تک جاری رہے تو امریکی طویل مدتی تخمینوں کے مطابق اس کی لاگت تقریباً ایک ٹریلین ڈالر یعنی ہزار ارب ڈالر ہوگی۔ جبکہ ویت نام کی جنگ جو 22 سال جاری رہی، اس کے صرف 165 ارب ڈالر کے براہِ راست اخراجات ہوئے تھے اور کچھ تخمینوں بشمول امریکی ویب سائٹ Common Dreams کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم 450 ارب ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں جنگی بجٹ کی معروف ماہر لنڈا بلمز نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اگر افراطِ زر کے اثرات کو بھی شامل کر لیا جائے تو تخمینے بتاتے ہیں کہ ایران جنگ کی لاگت ایک سے 1.3 ٹریلین ڈالر کے درمیان ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سابق کمانڈر کا اعتراف: مشرق وسطیٰ میں رہنا مہلک غلطی، ایرانیوں نے ہمارے فضائی دفاع میں گھسنا ثابت کر دیا
اس لحاظ سے ایران کی 40 روزہ جنگ نے امریکہ کو ویت نام کی 22 سالہ جنگ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ لاگت دی ہے، لیکن ٹرمپ اور اس کی ٹولی اس لاگت کو بہت کم ظاہر کر رہے ہیں۔







