ایران کا بڑا انکشاف، ٹرمپ نے خود مذاکرات کی درخواست کی، امریکہ کوئی مقصد حاصل نہ کر سکا
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود مذاکرات کی درخواست کی ہے کیونکہ امریکہ اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا اور تہران اس درخواست پر غور کر رہا ہے۔
اس سے قبل ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی جس میں روس نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی اور صدر پوتن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عراقچی نے کہا کہ روس خطے کے ممالک اور خصوصاً ایران کے مفادات کے لیے جو ممکن ہوگا کرے گا اور ایران روس اسٹریٹجک تعلقات جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلبہ کا واہگہ بارڈر پر پاک فوج کو خراجِ تحسین، یومِ فتح پر پُروقار تقریب
عراقچی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام مشکل دور سے جلد گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسلام آباد دورے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے خود مذاکرات کی درخواست اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران نے میدانِ جنگ اور سفارتی دونوں محاذوں پر امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔






