سکرپٹڈ ڈرامہ بے نقاب، فائرنگ سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہہ دیا تھا آج رات گولیاں چلیں گی
شیعیت نیوز : وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ اس کلپ میں وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر سے پہلے ہی کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ آج رات گولیاں چلیں گی۔
کیرولین لیوٹ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ آج مقابلے کے لیے تیار ہیں اور ان کی تقریر روایتی ڈونلڈ ٹرمپ اسٹائل میں ہوگی، وہ مزاحیہ اور تفریح سے بھرپور ہوگی اور آج رات ہال میں کچھ گولیاں چلیں گی اس لیے ہر کسی کو یہ دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا حیران، جنگ کے دوران بھی ایران نے 14 ہزار میگاواٹ بجلی گھروں کی مرمت مکمل کر لی
اگرچہ کیرولین لیوٹ کا اشارہ بظاہر صدر ٹرمپ کی مخالفین پر تنقید اور دھواں دار تقریر کی طرف تھا لیکن تقریب کے دوران ہونے والے اصل فائرنگ کے واقعے نے ان کے ان الفاظ کو ایک انتہائی مشکوک رنگ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ پہلے سے لکھا ہوا سکرپٹ ہے جس کا مقصد ایران پر الزام لگا کر جنگ کا جواز فراہم کرنا تھا۔







