ہارنے والا شرائط طے نہیں کرتا: ایران نے ٹرمپ کی جنگ بندی توسیع مسترد کر دی، مذاکرات سے انکار

22 اپریل, 2026 10:35

شیعیت نیوز : ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں یکطرفہ توسیع کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات سے انکار کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا، تاہم ایران نے اس اقدام کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا، ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی ردعمل کے ساتھ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں ہوتا، اور یہ اقدام دراصل دباؤ بڑھانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد مذاکرات ممکن ہیں؛ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

مشیرِ اسپیکر کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان درحقیقت ایک سرپرائز حملے کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اس صورتحال میں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں، جبکہ ناکہ بندی کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کر رہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

12:06 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔