امریکہ داخلی و خارجی دباؤ میں، حکمران ٹرمپ کی “فیس سیونگ” کا ذریعہ نہ بنیں، علامہ سید جواد نقوی
شیعیت نیوز : تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ اس وقت تنہا اور اندرونی و بیرونی طور پر شدید دباؤ کی زد میں ہے، جہاں نیٹو اور یورپی اتحادی اس کی حماقتوں سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں، جبکہ مسیحی مذہبی حلقوں میں بھی اس کے طرزِ عمل کو چیلنج کیا جا رہا ہے، ایسے ماحول میں پاکستان کیساتھ اس کی غیر معمولی خوشنودی خوشی نہیں بلکہ تشویش کا باعث ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ اس کی پالیسیوں اور بیانات میں تسلسل کے بجائے تضاد اور غیر یقینی کیفیت نمایاں ہے اور ماضی کے تجربات بھی اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس پر کسی طرح کا اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک اہم سفارتی امتحان سے گزر رہا ہے، اسے ایک واضح اور اصولی مؤقف اختیار کرنا ہوگا، اور کسی بھی صورت میں محض ٹرمپ کی “فیس سیونگ” کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو ایران کے جائز حقوق، خصوصاً پرامن ایٹمی توانائی کے حصول اور دفاع کے حق کی اصولی حمایت کرنی چاہیے، جو بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کے مطابق ہیں، اور اس پورے عمل میں امتِ مسلمہ کے اجتماعی وقار اور مفاد کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو بڑا دھچکا! بھارت نے ایران سے تیل یوآن میں خریدا، ڈالر کی جگہ چینی کرنسی استعمال
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلامی مزاحمت کے سامنے ٹرمپ گرفت کی کیفیت میں ہے، اور یہی وہ نادر موقع ہے جو پاکستان کے لیے بھی ایک تاریخی سفارتی موقع کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے دانشمندی، حکمت اور اصولی مؤقف کے ساتھ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے مفاد میں بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔







