امریکہ کو بڑا دھچکا! بھارت نے ایران سے تیل یوآن میں خریدا، ڈالر کی جگہ چینی کرنسی استعمال

17 اپریل, 2026 11:45

شیعیت نیوز : امریکہ کو بڑا دھچکا! بھارت نے ایران سے تیل یوآن میں خریدا — ڈالر کی جگہ چینی کرنسی استعمال

بھارت نے امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خرید کر واشنگٹن کو ایک بڑا دھچکا دے دیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریفائنری کمپنیوں نے تقریباً 2 ملین بیرل ایرانی تیل کی کھیپ (مالیت تقریباً 200 ملین ڈالر) کا حساب کتاب چین کے یوآن اور ICICI بینک کے ذریعے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی استقامت نے امریکہ کی ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ’ پالیسی کا الٹا اثر دیا، خواجہ سعد رفیق

یہ خریداری سپر ٹینکر "جایا” کے ذریعے منتقل کی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے اس سے پہلے بھی روسی تیل کی کچھ خریداریاں یوآن میں کی تھیں۔

یہ اقدام ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت اور عالمی سطح پر ڈالر کی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی واضح مثال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی استقامت اور متبادل تجارت کے راستے تلاش کرنے کی صلاحیت سے امریکہ کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔

2:10 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔