امریکہ نے مجبوراً ایران کے ساتھ جنگ بندی قبول کی، سید عبدالملک الحوثی
شیعیت نیوز : سید عبدالملک بدر الدین الحوثی کا واضح بیان: "امریکہ نے مجبوراً ایران کے ساتھ جنگ بندی قبول کی”
یمن میں مقاومت کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ بندی امریکہ اور اسرائیل کی مجبوری ہے — ان اہداف کو حاصل کرنے میں اپنی بڑی شکست کے بعد جو وہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایران پر بمباری میں روزانہ 500 ملین ڈالر ضائع کیے، نیویارک میئر زہران ممدانی
انہوں نے مزید کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کے اوّلین اہداف میں اسلامی نظام کا تختہ الٹنا اور ایرانی مسلم قوم پر غلبہ حاصل کرنا شامل تھا۔”







