جنگ بندی کا ‘مشروط’ استقبال، اگر گولی چلی، تو جواب ملے گا: حزب اللہ
شیعیت نیوز : حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم موسوی کا دوٹوک بیان: جنگ بندی کا احترام کریں گے مگر اسرائیل کو تمام لبنانی علاقوں سے جارحیت بند کرنی ہوگی
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم موسوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ بندی کا احترام کرے گی، لیکن اسرائیل کو تمام لبنانی علاقوں (بشمول سرحدی علاقوں) میں جارحیت اور ٹارگٹڈ کارروائیاں بند کرنی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان جنگ بندی: ٹرمپ نے ایران کی شرائط کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، المیادین
ابراہیم موسوی نے تصدیق کی کہ یہ وہی معاہدہ ہے جو "اسلام آباد انیشی ایٹو” کے تحت ایرانی تجویز پر طے پایا تھا۔ حزب اللہ اسے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کے پہلے قدم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
حزب اللہ کا جنگ بندی سے متعلق محتاط رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی دھوکے کے لیے تیار ہیں۔ اگر اسرائیل نے 10 دن کے دوران کسی حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنایا، تو یہ "پیس ڈیل” سیکنڈوں میں راکھ بن جائے گی۔







