لبنان جنگ بندی: ٹرمپ نے ایران کی شرائط کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، المیادین
شیعیت نیوز : اسرائیلی حلقوں کے اندرونی جائزوں کے مطابق، لبنان میں جنگ بندی کا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ ایران کی شرائط کے سامنے پسپائی اختیار کر چکے ہیں۔
ایران کا موقف واضح تھا: لبنان میں امن، تہران-واشنگٹن مذاکرات کی کلید ہے۔ اسرائیل جو کہ لبنان کو الگ تھلگ کر کے دیکھ رہا تھا، اب اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا راستہ تہران سے ہو کر گزرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خدا کی قسم اسرائیل مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے، بنت جبیل کی 45 دن کی تاریخی استقامت
یہ نیتن یاہو کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر اس جنگ بندی کا اعلان کر کے تل ابیب کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اب فیصلے وائٹ ہاؤس اور اسلام آباد کے گٹھ جوڑ سے ہوں گے۔







