ڈرون پیداوار میں دس گنا اضافہ، دشمن کو مذاکرات پر مجبور کر دیا، ایرانی جنرل

16 اپریل, 2026 13:51

شیعیت نیوز: ایرانی فوج کے ایگزیکٹو ڈپٹی بریگیڈیئر جنرل شیخ نے کہا ہے کہ دوسری جنگ کے بعد سات ماہ کے دوران ایران کی ڈرون پیداوار میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان کے مطابق اس مدت میں ڈرون کی پیداوار کی شرح ماضی کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہو چکی ہے، جو دفاعی صلاحیت میں نمایاں پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ میں جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ، یورپی منافقت بے نقاب

بریگیڈیئر جنرل نے کہا کہ دوسری جنگ کے بعد نافذ کیے جانے والے زیادہ تر منصوبے شہید موسوی کے تیار کردہ تھے، جن پر اب عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں کا فوری جواب دینا، خطرات کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا اور دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روکنا 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے اہم اسباق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ ایران دشمن کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہوا اور اپنے مطالبات پر بات چیت کی، جو فتح کی علامت ہے۔

3:35 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔