ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بحیرۂ احمر کو بند کرے گا اور ان کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے، امریکی سینیٹر

16 اپریل, 2026 13:37

شیعیت نیوز: اریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کا محاصرہ کیا گیا تو وہ بحیرۂ احمر کو بند کر دے گا، اور ان کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے۔

کرس مرفی نے کہا کہ جب وہ بچہ تھے تو ان کی والدہ انہیں ایک گانا سنایا کرتی تھیں جس کا نام تھا “میں ایک بوڑھی عورت کو جانتا ہوں جس نے ایک مکھی نگل لی”، جس میں ایک عورت مسئلہ حل کرنے کے لیے مسلسل نئی چیزیں نگلتی جاتی ہے اور مسئلہ بڑھتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی کام ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے معاملے میں کر رہے ہیں، یعنی نئی غلطیاں کر کے اپنی پچھلی غلطیوں کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی مقبوضہ علاقوں میں متعدد کارروائیوں کی رپورٹ

سینیٹر کے مطابق ٹرمپ کے اقدامات ایرانیوں کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی طرف دھکیل رہے ہیں، جو ایک خطرناک قدم ہے اور اس کے نتیجے میں امریکا میں تیل، پٹرول اور خوراک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ کو ایسی صورتحال میں ڈالا جا رہا ہے جہاں وہ آبنائے سے ہونے والی تمام آمدورفت، حتیٰ کہ ایرانی جہازوں کی نقل و حرکت کو بھی روکنے کی کوشش کرے، جو ایک اشتعال انگیز اقدام ہو سکتا ہے۔

کرس مرفی کا کہنا تھا کہ ایران نے بحیرۂ احمر کو بند کرنے کا عندیہ دیا ہے اور وہ یمن کے ذریعے اس خطے میں جہازرانی کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران خود کو اس جنگ میں برتر سمجھ رہا ہے اور اسے یقین نہیں کہ ٹرمپ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، جس کی مثال انہوں نے حالیہ سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں دی۔

3:35 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔