کویت میں امریکی طیارے کی ویڈیو شیئر کرنے والا صحافی گرفتار
شیعیت نیوز: کویت میں امریکا کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب نے 6 ہفتے قبل کویت سٹی میں امریکی فورس کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات سے قبل بڑی پیش رفت
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کے ہیں جنہیں آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔







