ابراہیم عزیزی کی آر ٹی (RT) کو دبنگ انٹرویو: "ہمیں امریکہ پر ذرہ برابر بھروسہ نہیں!”
شیعیت نیوز : ابراہیم عزیزی کی آر ٹی (RT) کو دبنگ انٹرویو: "ہمیں امریکہ پر ذرہ برابر بھروسہ نہیں!”
ایران کی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے رشیا ٹوڈے (RT) کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واشنگٹن کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
انہوں نے دو ٹوک کہا: "امریکہ کو اس معاہدے کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے۔ اگر وہ ہماری شرائط نہیں مانتے تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں، ہم اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ ہماری عوام صیہونی ریاست کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہتی ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : شمالی اسرائیل میں “ریڈ الرٹ” کی بارش: حزب اللہ کے ان گنت وار، روزانہ 40 سے زائد آپریشنز
عزیزی نے واضح کیا کہ اب آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ہر جہاز کو "ٹول ٹیکس” دینا ہوگا اور ایران یہاں اپنا مکمل انتظام سنبھالے گا۔
تہران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب امریکا کی طرح "عالمی بھکاری” بن کر مذاکرات نہیں کرے گا۔ ابراہیم عزیزی کا لہجہ بتا رہا ہے کہ تہران نے کھل کر اپنی بھرپور طاقت کا اعلان کردیا ہے اور امریکی استعمار کا خوف دنیا کے دلوں سے نکالنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔







