حزب اللہ کی شامی الزامات کی تردید

12 اپریل, 2026 08:53

شیعیت نیوز : Hezbollah نے شامی وزارت داخلہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات کا تعلق ایک ایسے مبینہ سیل سے ہے جو کسی مذہبی شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم تنظیم نے اس سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ حزب اللہ کا شام میں کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی سرگرمی، تعلق یا رشتہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی شامی سرزمین پر کوئی موجودگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد صیہونی وزیراعظم کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

حزب اللہ نے مزید کہا کہ وہ شام کی سلامتی اور استحکام اور اس کے تمام طبقات کے تحفظ کے لیے اپنی وابستگی پر قائم ہے۔ بیان میں شامی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی الزام کو عائد کرنے سے قبل مکمل تحقیق اور تصدیق کریں، خصوصاً ایسے حالات میں جب مختلف انٹیلی جنس ایجنسیاں لبنان اور شام کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

10:38 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔