دہشتگرد صیہونی وزیراعظم کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
شیعیت نیوز : بنیامین نیتن یاہو نے امن مذاکرات کے باوجود ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، امریکی دعویٰ مسترد
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنایا ہے اور ایران کے خلاف مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔







