جنگ بندی کے باوجود دہشتگرد اسرائیل کے 100 سے زائد حملے، لبنان میں معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی
شیعیت نیوز : جنگ بندی کے فوری بعد صیہونی دہشت گرد رژیم نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان اور ایران دونوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ لبنان بھی جنگ بندی کا حصہ ہے، مگر اسرائیل نے گھنٹوں کے اندر ہی معاہدہ توڑ کر 100 سے زائد حملے کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی فتح اسلام کی کامیابی ہے، انصار اللہ
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی، جس میں شہری علاقوں اور مزاحمتی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد شروع ہوئے، جو صیہونی رژیم کی دھوکہ دہی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی واضح مثال ہے۔
لبنانی ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے تازہ حملے میں بیروت اور جنوبی مضافات میں 300 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔







