گابی اشکنازی کا اعتراف: ایران نے 41 دن کی جنگ میں ثابت قدمی دکھائی، آبنائے ہرمز اب تہران کے لیے اے ٹی ایم مشین بن چکا ہے
شیعیت نیوز : اسرائیلی سابق فوجی افسر اور صیہونی سیاست دان گابی اشکنازی کا اعتراف: ایران نے آخری گولی چلائی، 41 دن کی جنگ میں ثابت قدم رہا، آبنائے ہرمز اب تہران کے لیے اے ٹی ایم مشین بن چکا ہے
صیہونی سیاست دان اور ریٹائرڈ سینئر فوجی افسر گابی اشکنازی نے ایران کے خلاف 41 دن کی جنگ پر اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران نے آخری گولی چلائی، 41 دن کی لڑائی کے بعد بھی وہ ثابت قدم رہے اور اپنی فائر پاور کی صلاحیت کو برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم، اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی جانب سے حمایت
انہوں نے مزید کہا: "اس جنگ کا صرف ایک ہی فاتح ہے، اور وہ ہے ایران، آبنائے ہرمز اب تہران کے لیے اے ٹی ایم مشین (آمدنی کا نہ ختم ہونے والا ذریعہ) بن چکا ہے۔”
یہ اعتراف اسرائیلی حلقوں میں ایران کی طاقت اور مزاحمت کی حکمت عملی کی ناکامی کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ گابی اشکنازی، جو اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں، کا یہ بیان خطے میں ایران کی اسٹریٹجک برتری کو اجاگر کرتا ہے۔







