ایران کا واضح پیغام: عارضی جنگ بندی نہیں، مکمل ہار یا شرائط پر جنگ ختم!
شیعیت نیوز : ایرانی حکام اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ 45 روزہ عارضی جنگ بندی کی تجویز کو صرف اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنے اور بڑے حملے کی تیاری کے لیے وقت خریدنے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایرانیوں کا موقف بالکل واضح ہے کہ جب تک ان کی شرائط پوری نہیں ہوتیں (معاوضہ، مستقبل میں حملوں کی ضمانت اور دیگر) جنگ بندی قبول نہیں کی جائے گی۔ تہران ماضی کے تجربات کی روشنی میں جانتا ہے کہ مکار اور جھوٹے دشمن کو ایک لمحے کا سکون بھی نہیں دینا چاہیے۔
بھی پڑھیں: دبئی اور شارجہ پر شدید میزائل و ڈرون حملے: دبئی ہوائی اڈہ نشانہ، شارجہ میں بڑی آگ
ایران کا موقف ہے کہ ابھی شکست خوردہ فریق امریکہ اور اسرائیل ہیں، نہ کہ جمہوری اسلامی ایران۔ ایران رہبر معظم انقلاب، شہید کمانڈروں اور میناب جیسے واقعات کو نہیں بھولا اور نہ ہی بھولنے والا ہے۔ ایران کا ارادہ ہے کہ دشمن کو اس قدر لولا لنگڑا کر دیا جائے کہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں کہ ایران سے جنگ کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔







