ایران کا دوٹوک جواب: آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی نہیں رہے گی، نیا سیکیورٹی آرڈر قائم ہو رہا ہے

06 اپریل, 2026 11:16

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر ایران نے سخت اور واضح ردعمل دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس میں سیکیورٹی کی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور ایران ایک نئے سیکیورٹی آرڈر کے تحت اپنی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی دھمکی آمیز بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں، مگر ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں اور اسٹریٹجک پوزیشن کے حوالے سے پُراعتماد ہے۔

بھی پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای کی مبینہ ’وار روم‘ ویڈیو جعلی ثابت، AI سے تیار کردہ پروپیگنڈا

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ایک ہاری ہوئی فوج اپنی بے عزتی کو محض بیانات اور دھمکیوں سے ختم نہیں کر سکتی”۔

ایرانی حکام کے ان بیانات کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا سب سے حساس راستہ ہے۔

1:07 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔